ڈائیلاگ پاکستان کی خدمات کا اعتراف، ڈائریکٹر ماہا صدیقی کو بہادر صحافی کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ڈائیلاگ پاکستان کی خدمات کا اعتراف، ڈائریکٹر ماہا صدیقی کو بہادر صحافی کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

گورنر ہاؤس میں تقریب کا انعقاد، کامران ٹیسوری نے شہریوں کی آواز بلند کرنے پر ڈائریکٹر ڈائیلاگ پاکستان کی تعریف کی
ڈائیلاگ پاکستان کی خدمات کا اعتراف، ڈائریکٹر ماہا صدیقی کو بہادر صحافی کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ویب ڈیسک

|

5 Sep 2025

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جمعرات کو صحافت کے شعبے میں ڈائیلاگ پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ڈائریکٹر ماہا صدیقی کو بہادر صحافی کے ایوارڈ سے نواز دیا۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کامران ٹیسوری نے ماہا صدیقی کی غیر معمولی قیادت پر تعریف کی گئی۔

ڈائیلاگ پاکستان ملک کا پہلا سٹیزن جرنلزم پلیٹ فارم ہے جہاں عام شہری بھی صحافت میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے مہا صدیقی نے گورنر کا شکریہ ادا کیا اور ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور معاشرے کی بہتری کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا، "ہم عوام کی آواز اور اُن کے مسائل کو بلند کرتے رہیں گے اور یہی ہماری ترجیح ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!