بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک
Webdesk
|
29 Oct 2026
پشاور: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے مینازمیں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ۔
ذرائع کے مطابق بولیدہ کیعلاقے میناز میں دہشت گردوں نے دو خواتین کو اپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے ناکہ بندی کی کوشش کی،سکیورٹی فورسز نے فرارہونیوالے دہشت گردوں کا تعاقب کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے.علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں، جبکہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
Comments
0 comment