علی امین گنڈا پور کی وزیر اعلی نامزدگی پر عاطف خان نے خاموشی توڑ دی

علی امین گنڈا پور کی وزیر اعلی نامزدگی پر عاطف خان نے خاموشی توڑ دی

عاطف خان کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا
علی امین گنڈا پور کی وزیر اعلی نامزدگی پر عاطف خان نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک

|

13 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر و رہنما عاطف خان نے علی امین گنڈا پور کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے آج علی امین گنڈا پور کو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے، اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے جیل میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کیا۔

اس نامزدگی کے بعد مختلف ذرائع سے خبریں آرہیں تھیں کہ پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات ہوگئے ہیں اور اسد قیصر، عاطف خان، شہرام ترکئی اور مشتاق غنی نے نامزدگی کی مخالفت کی ہے۔

تاہم اس حوالے سے سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے خاموشی توڑی اور علی امین گنڈا پور کو نامزدگی پر مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان صاحب کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  

عاطف خان نے کہا کہ علی آمین کے لیے نیک خواہشات اور دعا گو ہوں کہ، انشاء اللہ وہ ہمارے صوبے کے لوگوں کو ان کی امیدوں کے مطابق ڈیلور کریں گے۔

 

https://x.com/akhan4pakistan/status/1757461045482754221?s=20

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!