یوٹیوبر ڈکی بھائی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

این سی سی آئی اے نے جوئے کی ایپ پروموشن مقدمے میں دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوٹیوبر ڈکی بھائی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

Webdesk

|

31 Aug 2025

لاہور: این سی سی آئی اے نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف جوا ایپس کی پروموشن کے مقدمہ میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔

ڈکی بھائی کی نشاندہی پر این سی سی آئی اے نے جوئے کی ایپ پروموشن مقدمے میں دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈکی بھائی نے دوران تفتیش ایپ کی پروموشن میں ملوث دیگر ملزمان کی نشاندہی کی ہے، ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ پروموشن کی رقم دبئی کے اکانٹس میں منگوائی، ملزم ڈکی بھائی سے دبئی کے بینک اکانٹ سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ڈکی بھائی سے جوئے کی دیگر ایپس سے متعلق بھی تفتیش کی جائے گی، ڈکی بھائی جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی کی تحویل میں ہیں ، ڈکی بھائی کو (آج)یکم ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!