سونیا حسین کو بولڈ برتھ ڈے پارٹی پر شدید تنقید کا سامنا

سونیا حسین کو بولڈ برتھ ڈے پارٹی پر شدید تنقید کا سامنا

سونیا حسین نے حال ہی میں اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی
سونیا حسین کو بولڈ برتھ ڈے پارٹی پر شدید تنقید کا سامنا

Webdesk

|

13 Aug 2025

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین اپنی بولڈ برتھ ڈے پارٹی کی وجہ سے تنقید کا شکار ہوگئیں۔

سونیا حسین نے حال ہی میں اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

بعض صارفین کا کہنا ہے ہمارے ملک میں بے غیرتی اور بے حیائی کی انتہا ہو چکی ہے لگتا ہی نہیں یہ اسلامی ملک ہے،پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے لاکھوں لوگوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔

کیا انہوں نے اس لیے اپنی جانیں قربانیں کیں کہ یہاں بے حیائی اور بے غیرتی کی کھلی چھٹی ہو یا اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے انہوں نے قربانیاں دیں؟

حکام بالا بھی کچھ خدا کا خوف کھائیں اور اس ملک سے اس بے غیرتی اور بے حیائی کا نوٹس لیں ،ایسی بے غیرتی اور بے حیائی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شایان شان نہیں ،ایسے بے غیرتوں سے اس ملک کو پاک کیا جائے ـ

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوبز انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔

سونیا حسین نے اپنی سالگرہ کی تقریب کے لیے دو مختلف قسم کے مغربی ملبوسات کا انتخاب کیا، پہلے وہ گلابی رنگ کا لباس پہنے نظر آئیں جبکہ کیک کاٹتے ہوئے انہوں نے سبز رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔سالگرہ کی تقریب میں اداکارہ کے دوستوں کے ساتھ بولڈ ڈانس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

سونیا حسین کی یہ بولڈ برتھ ڈے پارٹی سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آئی۔سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز پر شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!