سنیتا آہوجا کی کروڑوں کی جائیداد کا وارث کون ہوگا؟ حیران کن انکشاف

سنیتا آہوجا کی کروڑوں کی جائیداد کا وارث کون ہوگا؟ حیران کن انکشاف

یاد رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی افواہوں کے دوران یہ بیان سامنے آیا ہے
سنیتا آہوجا کی کروڑوں کی جائیداد کا وارث کون ہوگا؟ حیران کن انکشاف

Webdesk

|

15 Jun 2026

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنی جائیداد کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

58سالہ سنیتا آہوجا، جن کی شادی کو گووندا کے ساتھ 39 برس گزر چکے ہیں، ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے پالتو کتے کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں۔ اس دوران انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ وہ اپنی تمام جائیداد اپنے پالتو کتے کے نام کرنے کا سوچ رہی ہیں۔

گفتگو کے دوران جب ان کے بھانجے اور کامیڈین کرشنا ابھیشیک کا ذکر آیا تو سنیتا نے کہا کہ وہ پہلے ہی کامیاب ہے اور مستقبل میں مزید ترقی کرے گا۔

انہوں نے کرشنا کو اپنے بیٹے جیسا قرار دیتے ہوئے اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وہ میڈیا سے خوشگوار موڈ میں بات کرنے کے بعد اپنے پالتو کتے کو گاڑی کی اگلی نشست پر بٹھاتی ہوئی بھی نظر آئیں۔

یاد رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی افواہوں کے دوران یہ بیان سامنے آیا ہے تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اسے کسی باضابطہ قانونی اعلان کے طور پر نہیں لیا جا رہا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!