ننھے وی لاگر محمد شیراز نے پہلی گاڑی خرید لی، بڑا سرپرائز دینے کا بھی اعلان

ننھے وی لاگر محمد شیراز نے پہلی گاڑی خرید لی، بڑا سرپرائز دینے کا بھی اعلان

محمد شیراز نے بتایا یہ اُن کی زندگی کی پہلی گاڑی ہے جو دیکھنے والوں اور محبت کرنے والی سپورٹ سے حاصل کی
ننھے وی لاگر محمد شیراز نے پہلی گاڑی خرید لی، بڑا سرپرائز دینے کا بھی اعلان

ویب ڈیسک

|

13 Apr 2024

گلگت بلستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر محمد شیراز نے نئی گاڑی خرید لی۔

محمد شیراز نے اپنے نئے وی لاگ میں گاڑی خریدنے کے حوالے سے بتایا اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔

ایک کھلے مقام پر بنائی گئی ویڈیو میں محمد شیراز نے اپنے ناظرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں نے آپ سے ایک سرپرائز کا ذکر کیا تھا، وہ آچکا ہے اور میں آپ کو دکھاتا ہوں‘۔

اسی کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ ’سرپرائز یہ ہے کہ میں نے زندگی میں پہلی بار نئی گاڑی خرید لی ہے‘۔ شیراز نے گاڑی خریدنے کی کامیابی پر کہا کہ ’یہ سب آپ (دیکھنے والوں اور دیگر) کے پیار و محبت سے ہی ممکن ہوا ہے، آپ کی سپورٹ ایسے ہی جاری رہنی چاہیے۔

شیراز نے یہ بھی بتایا کہ انہیں گاڑی نہیں البتہ ٹریکر پسند تھا کیونکہ وہ اچھل اچھل کر چلتا ہے اور کہیں سے بھی آسانی کے ساتھ گزر جاتا ہے۔

ننھے وی لاگر نے بتایا کہ آج کی ویڈیو میں تو سرپرائز ہے ہی مگر آئندہ کل آنے والی ویڈیو میں بھی بہت بڑا سرپرائز ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!