مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی، تصاویر سامنے آگئیں

مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی، تصاویر سامنے آگئیں

شادی کی تقریب میں مدیحہ رضوی کی دونوں بیٹیاں بھی شریک ہوئیں تاہم دلہا کے حوالے سے مزید اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔
مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی، تصاویر سامنے آگئیں

Webdesk

|

24 Apr 2024

 لاہور: پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں،جس کی نہ صرف انہوں نے تصدیق کی بلکہ تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے کچھ دیر قبل اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی۔ اس سے قبل اُن کی پہلی شادی حسن نعمان سے ہوئی اور نومبر 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ اداکارہ کے ہاں پہلی شادی کے بعد دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی تھیں۔

 شادی کی تقریب میں مدیحہ رضوی کی دونوں بیٹیاں بھی شریک ہوئیں تاہم دلہا کے حوالے سے مزید اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔

اداکارہ نے اپنی دوسری شادی میں قریبی رشتے داروں، دوستوں اور عزیزوں کو مدعو کیا اور بتایا جارہا ہے کہ 20 اپریل کو یہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔

مدیحہ رضوی کو نیا سفر شروع کرنے پر مداحوں، ساتھی اداکاروں نے مبارک باد دیتے ہوئے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!