2 hours ago
معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے منگنی کر لی
Webdesk
|
9 Feb 2026
کراچی: پاکستان کی نوجوان نسل کے مقبول ترین ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے منگنی کر لی۔
طلحہ انجم معروف میوزک بینڈ ینگ اسٹنرز کے اہم رکن ہیں اور اپنی منفرد ریپ اسٹائل اور جاندار شاعری کی بدولت لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔
ٹیلنٹ اور محنت کے بل بوتے پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے طلحہ انجم نے ایک دہائی کے عرصے میں بے پناہ شہرت حاصل کی اور پاکستان کے ہارٹ تھروب بن گئے، اب وہ اپنی زندگی کے نئے مرحلے میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پیجز کے مطابق ان دونوں کی منگنی کی خوبصورت تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔
طلحہ انجم کی منگنی میڈیکل اسٹیٹیشن اور سوشل میڈیا انفلوئنسر زویہ کریم سے ہوئی ہے۔
تقریب میں طلحہ انجم نے گرے رنگ کا خوبصورت سوٹ زیب تن کیا جبکہ زویہ کریم نے لیونڈر رنگ کی ساڑھی پہن کر محفل کو چار چاند لگا دیے۔
سوشل میڈیا پر منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں اور مداح اس جوڑی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment