معروف بھارتی اداکارہ کار حادثے میں ہلاک

معروف بھارتی اداکارہ کار حادثے میں ہلاک

پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے
معروف بھارتی اداکارہ کار حادثے میں ہلاک

Webdesk

|

27 Mar 2026

ممبئی : بھارت کی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ اداکارہ اور ماڈل ہرشل کالیا ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔

یہ واقعہ جے پور میں اس وقت پیش آیا جب وہ رات گئے اپنے کام سے واپس گھر جا رہی تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرشل کالیا کی گاڑی اچانک بے قابو ہو کر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

Indian actress-model Harshil Kalia dies in road accident in Jaipur

بتایا جاتا ہے کہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جا گری۔مقامی افراد نے فوری طور پر مدد کرتے ہوئے گاڑی کو سیدھا کیا اور اداکارہ کو باہر نکال کر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا، تاہم شدید سر کی چوٹوں کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!