جویریہ عباسی نے دوسری شادی کرلی

جویریہ عباسی نے دوسری شادی کرلی

اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جویریہ عباسی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں کسی شخص کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں۔
جویریہ عباسی نے دوسری شادی کرلی

Webdesk

|

5 May 2024

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کی دوسری شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جویریہ عباسی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں کسی شخص کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف اداکارہ نے انگوٹھی بھی پہنی ہوئی ہے جوکہ بظاہر ان کی منگنی کی انگوٹھی لگ رہی ہے۔

جویریہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا شروعات، اس پوسٹ پر جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی خوشخبری سنانے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

اس حوالے سے معروف بلاگر پیج عرفانستان کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ جویریہ عباسی بہت جلد دوسری شادی کرنے والی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد ان کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!