کوئی مجھے آنٹی کہے، مجھے پسند نہیں، صبا فیصل

کوئی مجھے آنٹی کہے، مجھے پسند نہیں، صبا فیصل

مذکورہ بیان انتہائی غلط انداز میں پیش کیا گیا، اسے ہر جگہ شیئر کیا گیا
کوئی مجھے آنٹی کہے، مجھے پسند نہیں، صبا فیصل

Webdesk

|

4 Apr 2024

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ کوئی مجھے آنٹی کہے، مجھے پسند نہیں۔

ایک رمضان اسپیشل شو میں صبا فیصل نے اُن اداکاروں یا دوستوں کے بارے میں بات کی جو جوان ہونے کا بہانہ کرتے ہیں اور دوسروں کو آنٹی یا آپا کہتے ہیں۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میں ہرگز نہیں چاہوں گی کہ مجھے ’آنٹی‘ کہا جائے۔ شو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کل میرے بیانات کی غلط تشریح کی جا رہی ہے۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل میرے ایک بیان کی غلط تشریح کی گئی، مجھ سے پروپوزل کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے جواب دیا تھا کہ مجھے اب بھی نوجوان لڑکوں کے پیغامات آتے ہیں۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ مذکورہ بیان انتہائی غلط انداز میں پیش کیا گیا، اسے ہر جگہ شیئر کیا گیا اور لوگوں نے اس پر بہت باتیں بھی کیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!