7 hours ago
14 سالہ محنت کش کیساتھ پیزا شاپ کے مینیجر کی بدفعلی
واقعہ سرگودھا میں پیش آیا، مقدمہ درج کرلیا گیا
ویب ڈیسک
|
4 Sep 2026
سرگودھا میں پیزا شاپ پر کام کرنے والے 14 سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمے کے مطابق پیزا شاپ کے منیجر نے مبینہ طور پر کم عمر ملازم کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Comments
0 comment