3 hours ago
مزید بچے نہیں پال سکتی، ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا
ملزمہ ماں نے کہا کہ اس کے پہلے ہی سے 6 بچے ہیں، وہ مزید بچے نہیں پال سکتی۔
Webdesk
|
4 Sep 2026
مری: مری کی یوسی مسیاڑی گاوں گوہڑہ میں ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا۔
ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ یو سی مسیاڑی گاں گوہڑہ میں والدہ نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینکا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی او مری نے بتایا کہ پولیس نے بچے کی لاش نالے سے نکال لی ہے جبکہ والدین کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ ماں نے کہا کہ اس کے پہلے ہی سے 6 بچے ہیں، وہ مزید بچے نہیں پال سکتی۔
Comments
0 comment