کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش:مشی خان نے ابرار الحق کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش:مشی خان نے ابرار الحق کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

مشی خان نے کہا کہ روز روز ایسی مزیدار خبریں سننے کو ملتی ہیں جن پر سمجھ نہیں آتا کہ ہنسا جائے یا رویا جائے۔
کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش:مشی خان نے ابرار الحق کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

Webdesk

|

26 Apr 2024

 کراچی: سینئر اداکارہ مشی خان نے ابرارالحق کی جانب سے کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ملنے کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے اداکارہ مشی خان نے کہا کہ روز روز ایسی مزیدار خبریں سننے کو ملتی ہیں جن پر سمجھ نہیں آتا کہ ہنسا جائے یا رویا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے ایک خبر سنی کہ ابرار الحق کو کترینہ کیف کے ساتھ فلم آفر ہوئی اور انہوں نے منع کردی۔اداکارہ نے کہا کہ میری نظر میں یہ سال کا بہترین لطیفہ ہی ہوسکتا ہے۔

مشی خان نے سوال کیا ابرار الحق صاحب یہ فلم کس سن میں آپ کو آفر ہوئی تھی اور تب آپ کیوں نہیں بولے اتنی دیر بعد کیوں خیال آیا؟۔

ابرار الحق کو مخاطب کرتے ہوئے مشی خان نے کہا کہ ابرار الحق صاحب اتنی لمبی لمبی نہ چھوڑیں کہ ہضم نہ ہو اور لوگ ہنس ہنس کر نیچے گرجائیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!