خاندانی رشتے ہی اصل سکون ہیں، زارا نور عباس

خاندانی رشتے ہی اصل سکون ہیں، زارا نور عباس

ہماری زندگی میں جوائنٹ فیملی کا کردار بہت اہم رہا ہے
خاندانی رشتے ہی اصل سکون ہیں، زارا نور عباس

Webdesk

|

3 Aug 2025

 کراچی: معروف اداکارہ زارا نورعباس نے مشترکہ خاندانی نظام (جوائنٹ فیملی سسٹم)کی بھرپورحمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پھر سے اس روایت کو اپنانے کی ضرورت ہے، یہی تنہائی، عدم تحفظ اورمعاشرتی خلا کا بہترین حل ہے۔

زارا نورعباس نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی میں جوائنٹ فیملی کا کردار بہت اہم رہا ہے، ماضی میں جب خاندان قریب قریب رہا کرتے تھے، پیدل آنا جانا معمول تھا۔

انہوں نے کہا کہ سب مل کرکھانا کھاتے اوربچوں کی پرورش میں ایک دوسرے کا بھرپورساتھ ہوتا تھا، تب زندگی کہیں زیادہ آسان لگتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دورمیں ٹوٹتے رشتے، تنہائی اور بچوں کی تربیت جیسے مسائل کا ایک مضبوط اور فطری حل جوائنٹ فیملی سسٹم میں موجود ہے ہمیں چاہیے کہ ہم پرانے خاندانی نظام کو نئے انداز میں دوبارہ زندہ کریں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی اورسوشل میڈیا پراس موضوع پر خاصی بحث بھی شروع ہو گئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!