4 hours ago
جیا علی کے تبصرے پر ہانیہ عامر کا ردِعمل سامنے آگیا
'آٹ آف کنٹرول ہوگئی، شٹ'۔
Webdesk
|
6 Oct 2026
کراچی: اداکارہ و سابق سپر ماڈل جیا علی نے اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے تبصرہ کیا جو سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا۔
جیا علی نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے ہانیہ عامر اور درفشاں سلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔
جیا علی نے ہانیہ عامر کا انتخاب کیا تاہم ان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانیہ عامر آٹ آف کنٹرول ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر ایک بہترین اداکارہ ہیں، پاکستان کا چہرہ ہیں اس لیے انہیں اپنے رویے کا خیال رکھنا چاہیے۔
دوسری جانب جیا کے اس وائرل بیان پر ہانیہ نے بھی ردعمل دیا اور طنزیہ و تمسخر اڑانے والے انداز میں جیا کا جملہ دہرایا اور لکھا 'آٹ آف کنٹرول ہوگئی، شٹ'۔
Comments
0 comment