20 hours ago
ہتک عزت کیس میں علی ظفر کامیاب، میشا شفیع پر لاکھوں کا جرمانہ
عدالت نے یہ فیصلہ علی ظفر کے حق میں سنایا، جس کے بعد یہ کیس ایک اہم قانونی موڑ پر پہنچ گیا ہے۔
Webdesk
|
31 Mar 2026
لاہور: لاہور کی ایک سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتکِ عزت کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق میشا شفیع کو پانچ ملین روپے بطور نقصان کی تلافی ادا کرنا ہوں گے۔ عدالت نے یہ فیصلہ علی ظفر کے حق میں سنایا، جس کے بعد یہ کیس ایک اہم قانونی موڑ پر پہنچ گیا ہے۔
یہ مقدمہ کافی عرصے سے زیرِ سماعت تھا اور دونوں فنکاروں کے درمیان الزامات اور جوابی بیانات کے باعث خاصی توجہ حاصل کرتا رہا۔
Comments
0 comment