انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے 225 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 37.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

Webdesk

|

6 Nov 2026

انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دیدی، پاکستان نے 225 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 37.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔

عمان کے شہر المسرت میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے ٹاس کے بعد شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں حریف ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا۔متحدہ عرب امارات انڈر 19 کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 224 رنز بنا کر آل آٹ ہوگئی۔

نوراللہ ایوبی نے 55 گیندوں پر 70 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، جبکہ یاین کرن رائے نے 74 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد صیام نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 37 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

 علی رضا نے 38 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رضوان اللہ اور حسنین عباس ڈار نے بھی 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نقاب شفیق نے ایک وکٹ حاصل کی۔225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 153 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ جہانگیر بلال 87 گیندوں پر 60 رنز بنا کر آٹ ہوئے. ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔

دوسری جانب عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 120 گیندوں پرناقابل شکست 139 رنز بنائے. ان کی اننگز میں 21 چوکے اورایک چھکا شامل تھا. عبدالقادر نے بھی 19 گیندوں پر20 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں حصہ ڈالا۔پاکستان نے 75 گیندیں باقی رہتے ہوئے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی. عثمان خان کو شاندارسنچری اسکور کرنے پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا بیٹر قرار دیا گیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!