1 hour ago
سندھی مسلم فوڈ اسٹریٹ پر کے ایم سی کے نام پر دکانداروں کا شہریوں سے مبینہ فراڈ
ویب ڈیسک
|
6 Nov 2026
سندھی مسلم فوڈ اسٹریٹ پر 7 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے بعد ایک اور نیا انکشاف، شہریوں سے کرسیوں پر بیٹھنے کے نام پر 600 روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سندھی مسلم فوڈ اسٹریٹ پر بعض دکانداروں کی جانب سے شہریوں سے کرسیوں کے استعمال پر کے ایم سی کے نام پر 600 روپے وصول کیے جانے کی شکایات سامنے آگئیں، ٹی ایم سی چنیسر ٹاؤن نے نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو ایسے دکانداروں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کردی۔
ٹی ایم سی چنیسر ٹاؤن کے مطابق شہری ایسے دکانداروں کی تصاویر بنا کر متعلقہ ٹاؤن آفس میں شکایت درج کرائیں، شہریوں سے کرسیوں کے استعمال پر کسی قسم کی فیس وصول کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔
ٹی ایم سی چنیسر ٹاؤن نے واضح کیا کہ اگر کوئی دکاندار کے ایم سی یا ٹاؤن انتظامیہ کے نام پر فیس وصول کررہا ہے تو اس کی نشاندہی کی جائے تاکہ متعلقہ دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔
Comments
0 comment