1 hour ago
ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے: عراق کا واضح پیغام
Webdesk
|
6 Nov 2026
عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں ملکی خودمختاری کے احترام اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی اخبار الشرق الاوسط کے مطابق عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق علی الزیدی نے امریکی صدر سے گفتگو میں اس مقف کا اعادہ کیا کہ عراق کی سرزمین کسی بھی پڑوسی ملک کے خلاف جارحیت0 کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے بغداد اور واشنگٹن کے درمیان باہمی دل چسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی سلامتی برقرار رکھنے کے لیے پرامن حل اور تعمیری مذاکرات ضروری ہیں۔دونوں رہنماں نے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب عراقی وزارت دفاع نے مغربی عراق میں دفاعی لائن کے ساتھ فوجی تعیناتی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل یحیی رسول عبداللہ کے مطابق جزیرہ اور مغربی نینوا آپریشنز کمانڈز کے دستوں نے راوہ اور حطرا کے درمیان دفاعی لائن پر اپنی پوزیشنیں مضبوط کرنا شروع کر دی ہیں۔
اس اقدام کا مقصد دریائے فرات کے شمال میں جزیرہ ریجن اور نینوا و صلاح الدین صوبوں کی جانب سیکیورٹی اور استحکام برقرار رکھنا ہے۔ ترجمان کے مطابق فوجی تعیناتی سے صحرائی علاقوں کو محفوظ بنانے، باقی ماندہ عسکریت پسند عناصر کا تعاقب کرنے اور انہیں ان علاقوں کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے شہریوں اور تجارتی ٹرانسپورٹ کے لیے مختصر راستہ بھی فراہم ہوگا، جس سے سرمایہ کاری اور زرعی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ فوجی دستے اپنے متعلقہ آپریشنل علاقوں میں صحرائی علاقوں کی سیکیورٹی جاری رکھیں گے۔
Comments
0 comment