فیروز خان اور علیزہ سلطان کے درمیان آخر کار صلح ہوگئی

فیروز خان اور علیزہ سلطان کے درمیان آخر کار صلح ہوگئی

دونوں فریقین کے درمیان صلح نامہ تیار کرلیا گیا ہے۔
فیروز خان اور علیزہ سلطان کے درمیان آخر کار صلح ہوگئی

Webdesk

|

24 Mar 2024

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے بچوں کی حوالگی کے معاملے پر صلح ہوگئی ہے۔

معروف یوٹیوبر ایاز بروہی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فیروز خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے بچوں کی حوالگی سے متعلق تمام معاملات باہمی افہام و تفہیم سے طے کرلیے ہیں، اس حوالے سے دونوں فریقین کے درمیان صلح نامہ تیار کرلیا گیا ہے۔

صلح نامے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس دوران والدین دونوں بچوں سے کسی بھی وقت فون یا ویڈیو کال پر بھی بات کرسکتے ہیں۔ ان کی بیٹی فاطمہ اپنی والدہ علیزہ کے پاس رہے گی جبکہ ان کا بیٹا سلطان اپنے والد و اداکار فیروز خان کے ساتھ رہے گا،

فیروز خان اور علیزہ اپنے بچوں کی صحت سے متعلق تفصیلات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ اداکار ہر ماہ کی 3 تاریخ تک اپنی بیٹی فاطمہ کے ماہانہ خرچ کے لیے 75 ہزار کی رقم علیزہ کو دیں گے جبکہ بیٹے کے تمام اخراجات فیروز خان ہی ادا کریں گے۔

مزید یہ کہ بیٹی کے تعلیمی اخراجات بھی فیروز خان ہی ادا کریں گے اور ایمرجنسی کی صورت میں اگر کوئی خرچہ ہوتا ہے تو اُس کی ادائیگی کے پابند بھی فیروز خان ہی ہوں گے۔

اس کے علاوہ فیروز خان کی جانب سے بیٹی کے ماہانہ خرچ کے لیے دی جانے والی رقم میں سالانہ 10 فیصد اضافہ بھی ہوگا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!