57 mins ago
دنانیر مبین نے اداکاری کے بعد گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا
Webdesk
|
4 Oct 2026
کراچی: معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے گلوکاری کے میدان میں باقاعدہ قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا میوزک ٹریک ٹچ ریلیز کر دیا۔
دنانیر مبین نے انسٹاگرام پر ایک پروموشنل ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو اپنی نئی صلاحیت سے آگاہ کیا۔ دنانیر کے مطابق اس گانے کی تیاری پر خاصی محنت کی گئی ہے اور وہ امید رکھتی ہیں کہ سننے والے اس کی دھنوں سے لطف اندوز ہوں گے۔
اس ٹریک میں ان کے ساتھ حیدر مستحسن نے بھی کام کیا ہے جبکہ گانے میں جاندار ردھم اور توانائی نمایاں ہے۔دنانیر مبین اس سے قبل سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اداکاری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں اور صنفِ آہن اور محبت گمشدہ میری جیسے پراجیکٹس میں کام کر چکی ہیں۔
اب گلوکاری میں قدم رکھنا ان کے کیریئر کا ایک نیا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
Comments
0 comment