ڈکی بھائی اور خاندان کو تصویر وائرل ہونے پر انتہائی سنگین دھمکیاں

ڈکی بھائی اور خاندان کو تصویر وائرل ہونے پر انتہائی سنگین دھمکیاں

ڈکی بھائی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تھی
ڈکی بھائی اور خاندان کو تصویر وائرل ہونے پر انتہائی سنگین دھمکیاں

ویب ڈیسک

|

29 Jan 2024

معروف یوٹیوبر سعد رحمان عرف 'ڈکی بھائی' نے متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (MQM-P) میں شمولیت کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس جعلی خبر کیوجہ سے گھر والوں اور مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

یوٹیوبر نے اپنے اور اپنے خاندان کو ملنے والی سنگین دھمکیوں کو اجاگر کرنے کے لیے انسٹاگرام کا رخ کیا۔

انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں واضح کیا کہ وہ سیاست میں آئے اور نہ ہی متحدہ سمیت کسی پارٹی میں شمولیت کی۔ اس وضاحت کا مقصد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ساتھ ایک تصویر کے بارے میں غلط معلومات کو دور کرنا تھا۔

ڈکی بھائی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ من گھڑت خبروں نے متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس کی توجہ حاصل کی، جس سے اس کے خاندان پر منفی اثر پڑا، جنہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

 انہوں نے کہا، "میں پچھلے 7 سالوں سے یوٹیوبر ہوں، اور اگلے 10، 15 سالوں تک یوٹیوبر رہوں گا۔ میں نے کبھی بھی اپنے سامعین کے ساتھ سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی اور نہ ہی میں نے اپنی ویڈیوز میں سیاست پر بات کی ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ سیاست دانوں کے ساتھ کبھی کبھار بات چیت خالصتاً کام سے متعلق مقاصد کے لیے ہوتی ہے۔ غلط معلومات پھیلانے پر تنقید کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا کیا، "مشہور میگزین اور ٹویٹر اکاؤنٹس نے ماضی کی ایک ویڈیو کا اسکرین شاٹ لے کر جعلی خبریں پھیلائی ہیں کہ میں سیاست میں آیا ہوں۔"

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!