امیتابھ بچن ایئرپورٹ پر بال بال بچ گئے

امیتابھ بچن ایئرپورٹ پر بال بال بچ گئے

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
امیتابھ بچن ایئرپورٹ پر بال بال بچ گئے

Webdesk

|

10 Jan 2026

سورت: بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن سورت ایئرپورٹ پر بال بال بچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاہنے والوں کے بے قابو جوش و خروش کے باعث مشہور شخصیات کو درپیش مشکلات میں اب بالی ووڈ کے اداکار امیتابھ بچن کا نام بھی شامل ہو گیا ہے، حالیہ دنوں سورت ایئرپورٹ پر امیتابھ بچن کو دیکھنے کیلئے مداحوں کا جمِ غفیر پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید رش کے باعث ان کا گاڑی تک پہنچنا مشکل ہو گیا اور داخلی دروازے پر نصب شیشہ ٹوٹ گیا۔ خوش قسمتی سے وہ کسی حادثے سے محفوظ رہے، جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ کے باہر ہر مداحوں سے ملاقات کی روایت کے دوران بھی حالیہ دنوں غیر معمولی ہجوم دیکھنے میں آیا ہے۔

بھارتی ادا کار نے اپنے بلاگ پر مداحوں کی بے لوث محبت پر حیرت اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ محبت انہیں ہمیشہ عاجزی سکھاتی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!