16 hours ago
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیاں لگی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Webdesk
|
8 Sep 2025
پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ہتھکڑیاں لگی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق معروف یو ٹیوبر ڈکی بھائی ان دنوں پولیس کی حراست میں ہیں انہیں اپنی ویلاگز میں جوا ایپ کو پروموٹ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
یوٹیوبر کی گرفتاری نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کی جانب سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کی گئی تھی۔
پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ ڈکی بھائی نے اپنی ویدیوز میں مداحوں کو بیٹنگ ایپس میں پیسہ لگانے کی ترغیب دی، جس کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کو نقصان اُٹھانا پڑا، پولیس نے ڈکی بھائی کے خلاف قانونی ایکٹ کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں ہتھکڑیوں میں دیکھا گیا۔ڈکی اس وقت جسمانی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، جس کو 3 ستمبر 2025 کو منظور کیا گیا تھا۔
ان ویڈیوز پر جہاں سوشل میڈیا صارفین تنقید کر رہے ہیں وہیں کچھ مداح یوٹیوبر سے ہمدردی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment