ڈکی بھائی کی اہلیہ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار

ڈکی بھائی کی اہلیہ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار

یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی ڈیپ فیک ویڈیوز سب کے لیے انتہائی خطرہ ہیں۔
ڈکی بھائی کی اہلیہ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار

Webdesk

|

28 Apr 2024

معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئیں۔

پاکستانی یوٹیوبرز میں نمایاں مقام رکھنے والے ڈکی بھائی اپنی اہلیہ کی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنی ہوئی ڈیپ فیک ویڈیو دیکھ کر شدید مشتعل ہوئے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جو بھی اس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے والے کے بارے میں معلومات دے گا اور نشاندہی کرے گا تو اُس کو ڈکی بھائی کی جانب سے دس لاکھ روپے نقد انعام دیں گے۔

ڈکی بھائی نے ویڈیو بنانے، ایڈیٹ کرنے اور شیئر کرنے والے شخص کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو چھوڑوں گا نہیں اور گھر تک پہنچاؤں گا۔

یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی ڈیپ فیک ویڈیوز سب کے لیے انتہائی خطرہ ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!