عاصم اظہر کا آئی ایس پی آر پروجیکٹ کے حوالے سے انکشاف، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے پر زور

عاصم اظہر کا آئی ایس پی آر پروجیکٹ کے حوالے سے انکشاف، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے پر زور

عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر 8 فروری کو ووٹ دینے کے حوالے سے ترغیب شروع کردی
عاصم اظہر کا آئی ایس پی آر پروجیکٹ کے حوالے سے انکشاف، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے پر زور

Webdesk

|

3 Feb 2024

گلوکار عاصم اظہر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے تیار کردہ حب الوطنی پر مبنی ڈرامے صنف آہن کا گانا گانے کے کوئی پیسے وصول نہیں کیے تھے۔

عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اسٹیبلشمنٹ پر اپنی حالیہ پوسٹ میں تنقید اور نام لیے بغیر پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا شعور دینے کے حوالے سے پیغام شیئر کیا۔

عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی حمایت میں خفیہ پوسٹیں شیئر کیں جس کا مقصد حمایت یافتہ امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ایک اور پوسٹ میں گلوکار بلے کے ایموجیز شیئر کیے اور طنز کیا، "اگر ان ایموجیز پر بھی پابندی لگ جائے تو کیا ہوگا؟"

عاصم کی خفیہ پوسٹ پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکامی کے بعد، پی ٹی آئی کے 'بلے کے نشان' پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی پابندی پر تنقید کرتی نظر آئی۔

حکم نامے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارف اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے حامی سعد قیصر نے آئی ایس پی آر کے لیے گائے گئے عاصم کے گانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں چیلنج کیا کہ وہ مخصوص افراد کا نام لینے کے بجائے بالواسطہ تنقید کیوں کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ آپ ان سے ان گانوں پر پابندی لگانے کے بارے میں کیا کہتے ہیں جو آپ نے آئی ایس پی آر کے لئے گائے ہیں؟ ہم جنرل بے ایمان فیض کا نام لیتے تھے جب وہ عمران خان کی پشت پناہی کرتے ہوئے سیاست میں مداخلت کرتے تھے، کیا آپ کسی کا نام لینے سے ڈرتے ہیں؟ چلو انقلابی بھائی [کامریڈ]، گھبرائیں نہیں، ایسے کیسے تبدیلی آئے گی سپر اسٹار (آپ ایسی تبدیلی کیسے لا سکتے ہیں؟

اس کے جواب میں گلوکار نے کہا، ’آئی ایس پی آر کے ترانے/گانے کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں لیا، میں ایسے مزید سیکڑوں گانے اور بناؤں گا جس میں ملک ک مثبت پہلو یا خواتین کو بااختیار بنانے کا معاملہ ہو۔

 

https://x.com/AsimAzharr/status/1753381211702259833?s=20

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!