110 سالہ بزرگ نے اپنی لمبی زندگی اور صحت کا راز بتادیا

110 سالہ بزرگ نے اپنی لمبی زندگی اور صحت کا راز بتادیا

امریکی ریاست نیو جرسی میں رہائش پذیر ونسینٹ ڈرینسفیلڈ کی پیدائش 1914 میں ہوئی، وہ مکمل فٹ اور اپنی گاڑی خود ڈرائیو کرتے ہیں
110 سالہ بزرگ نے اپنی لمبی زندگی اور صحت کا راز بتادیا

ویب ڈیسک

|

29 Apr 2024

دنیا میں سب سے طویل عمر مرد کا ریکارڈ رکھنے والے 110 سالہ بزرگ نے اپنی لمبی زندگی کا راز بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں رہائش پذیر ونسینٹ ڈرینسفیلڈ کی پیدائش 1914 میں ہوئی، وہ مکمل فٹ، بغیر کسی سہارے کے چلتے پھرتے اور اپنی گاڑی خود ڈرائیو کرتے ہیں۔

اپنی لمبی زندگی اور صحت کے بارے میں ونیسنٹ نے بتایا کہ وہ پابندی سے روزانہ ایک گلاس دودھ پیتے ہیں، اس کے علاوہ روزانہ اپنی پسند کا کھانا کھاتے ہیں، تمباکو نوشی اور شراب سے مکمل گریز کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ابھی تک اپنی ملازمت پر جاتے ہیں اور ریٹائر نہیں ہوئے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ شاید ریٹائرمنٹ کے بعد انسان جلدی بوڑھا ہوجاتا ہے۔

ونسینٹ کے مطابق وہ روزانہ جسمانی سرگرمیاں جیسے کھیل، بھاگ دوڑ، چہل قدمی پابندی کے ساتھ کرتے ہیں اس کے علاوہ سماجی طور پر بھی وہ متحرک رہتے ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!