کراچی کا ایک اور بچہ مہلک وائرس ایچ آئی وی کی زد میں آگیا

کراچی کا ایک اور بچہ مہلک وائرس ایچ آئی وی کی زد میں آگیا

مہلک اور خطرناک وائرس ایچ آئی وی نے ایک اور معصوم زندگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
کراچی کا ایک اور بچہ مہلک وائرس ایچ آئی وی کی زد میں آگیا

Webdesk

|

1 Jul 2026

 کراچی : اورنگی ٹان میں 3 سالہ بچہ مہلک وائرس ایچ آئی وی کا شکار ہوگیا ، والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسپتال یا کسی کلینک میں غیر محفوظ طبی آلات یا استعمال شدہ سرنج کی وجہ سے بچہ اس مہلک وائرس کا شکار ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے گنجان آباد علاقے اورنگی ٹان میں مہلک اور خطرناک وائرس ایچ آئی وی نے ایک اور معصوم زندگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اورنگی ٹان کے رہائشی ایک 3 سالہ بچے میں ایچ آئی وی وائرس کی باضابطہ تصدیق ہوئی، جس کے بعد علاقے میں والدین اور شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ بچے کی تسلی بخش تشخیص کے لیے 3 مختلف کٹس پر ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا گیا، اور تینوں بار رپورٹ مثبت آئی ہے۔

متاثرہ معصوم بچے کے والدین نے اپنے بیان میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بچے کا چند روز پہلے مقامی ولیکا اسپتال میں کسی دوسری بیماری کا علاج ہوا تھا۔

والدین نے دعوی کیا اسپتال میں علاج اور انجکشن یا ڈرپ وغیرہ لگنے کے بعد سے ہی بچے کی طبیعت مسلسل خراب رہنے لگی تھی، جب حالت زیادہ بگڑی اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر بچے کا ایچ آئی وی ٹیسٹ کروایا گیا، تو رپورٹ مثبت آگئی۔

والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسپتال یا کسی کلینک میں غیر محفوظ طبی آلات یا استعمال شدہ سرنج کی وجہ سے بچہ اس مہلک وائرس کا شکار ہوا ہے۔

طبی ذرائع اور ہیلتھ ورکرز کے مطابق اورنگی ٹان کا علاقہ اس وقت ایچ آئی وی کے پھیلا کے لحاظ سے انتہائی حساس صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، اب تک اورنگی ٹان کے مختلف بلاکس میں مجموعی طور پر 107 بچے ایچ آئی وی کا شکار ہو چکے ہیں۔

اورنگی ٹان کی ضیا کالونی اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ بن کر سامنے آئی ہے، جہاں اب تک ایچ آئی وی کے باعث جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کی تعداد 9 تک پہنچ چکی ہے۔

محکمہ صحت سندھ اور سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے حکام کو اس سنگین صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے .تاکہ علاقے میں عطائی ڈاکٹروں، غیر محفوظ بلڈ بینکوں اور اسپتالوں میں استعمال شدہ سرنجوں کے مبینہ استعمال کے خلاف فوری اور سخت کریک ڈان کیا جا سکے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!