کیا ٹیلی نار فروخت ہونے کے بعد ایزی پیسہ سروس بند ہوجائے گی؟ حقیقت جانیے

کیا ٹیلی نار فروخت ہونے کے بعد ایزی پیسہ سروس بند ہوجائے گی؟ حقیقت جانیے

پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار کمپنی کو چار روپے قبل مکمل خرید لیا
کیا ٹیلی نار فروخت ہونے کے بعد ایزی پیسہ سروس بند ہوجائے گی؟ حقیقت جانیے

ویب ڈیسک

|

18 Dec 2023

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹیڈ نے ناروے کی کمپنی ٹیلی نار کو گزشتہ ہفتے 8 ارب روپے سے زائد میں مکمل خرید لیا ہے، جس کا معاہدہ بھی طے ہوا اور باقاعدہ دونوں کمپنیوں کی جانب سے اعلان بھی کیا گیا۔

اس سودے کے بعد جہاں ٹیلی نار صارفین تذبذب کا شکار تھے وہیں ٹیلی نار کی مائیکر فنانس سروس ایزی پیسہ استعمال کرنے والے پریشانی میں مبتلا تھے اور انہیں خدشہ تھا کہ اُن کا پیسہ اب ڈوب جائے گا یا پھر وہ مستقبل میں اس سروس کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔

حقیقت کیا ہے؟

ٹیلی نار پاکستان کی فروخت سے متعلق اطلاعات کے تناظر میں ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک اور اس کا فلیگ شپ پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے اپنے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انکے آپریشنز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور ایزی پیسہ اس حالیہ فروخت کاحصہ نہیں ہے لہذا کسٹمرز کے ڈپازٹس مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ کمپنی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایزی پیسہ ایک آزاد مالیاتی ادارہ ہیں جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی عمل داری کے تحت چلایا جاتا ہے، ہمارے شیئر ہولڈرز ٹیلی نار بی وی اور آنٹ گروپ مائیکروفنانس بینک سے ڈیجیٹل ریٹیل بینک میں تبدیلی کے جاری عمل کے لئے پرعزم ہیں جو ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی خرید لی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ عہد ہمارے صارفین اور ایمپلائز کے روشن مستقبل کو یقینی بناتا ہے اور مضبوط ڈیجیٹل بینکنگ فریم ورک کے اندرسروسز کی وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ ’ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ اس حوالے سے سوالات جنم لے سکتے ہیں۔ ہم اپنے صارفین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور خدمات کے اعلیٰ معیارات کوبرقرار رکھنے کی ہماری کوششوں پر اعتماد کریں‘۔

کمپنی نے صارفین کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا اعتماد ہمارے لئے بہت اہم ہے اور ہمارے آپریشنز بلاتعطل جاری رہیں گے۔ ہم اپنے مشن کے عین مطابق مالی طور پر جامع اور ڈیجیٹل پاکستان کے لئے پرعزم ہیں جہاں ہر شحص کو محفوظ، قابل بھروسہ اور آسان مالی خدمات تک رسائی حاصل ہو۔

ہم آپ کے اعتماد کے لئے شکرگزار ہیں اور مستقبل میں اسی طرح آپ کو بہترین سروسز فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!