کارنر میٹنگ کے دوران لیگی امیدوار کے سر پر اچانک کیا چیز آکر لگی؟ ویڈیو دیکھیں

کارنر میٹنگ کے دوران لیگی امیدوار کے سر پر اچانک کیا چیز آکر لگی؟ ویڈیو دیکھیں

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
کارنر میٹنگ کے دوران لیگی امیدوار کے سر پر اچانک کیا چیز آکر لگی؟ ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک

|

28 Jan 2024

چینوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے بوڑھے امیدوار قیصر احمد شیخ کو کارنر میٹنگ کے دوران سر پر کوئی چیز لگی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قیصر احمد شیخ اپنے حلقے میں کارنر میٹنگ کررہے تھے کہ اس دوران ان کے سر پر مجمع میں سے آکر کوئی چیز لگی جس کے بعد وہ اپنا سر مسلنے لگے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ن لیگی امیدوار نے تکلیف کی وجہ سے اپنے چہرے پر بھی ہاتھ رکھا۔

دعویٰ کیا جارہا تھا کہ قیصر احمد شیخ کے سر پر پتھر مارا گیا جس کی وجہ سے اُن کا سر پھٹ گیا تاہم مقامی قیادت نے اس کی تردید کی اور بتایا کہ قریب میں بچے شٹل کاک سے ٹینس کھیل رہے تھے۔

اسی دوران شٹل کاک اُن کے سر پر آکر لگی، اچانک ٹینس کی چڑیا لگنے سے انہیں تکلیف بھی ہوئی۔

 

https://x.com/FarhanKVirk/status/1750954518769246380?s=20

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!