6 hours ago
یامی گوتم نے اپنی تصاویر پر اے آئی کے استعمال پر آگ بگولہ
Webdesk
|
6 Oct 2026
ممبئی: بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے اپنی تصاویر پر اے آئی کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یامی گوتم نے حال ہی میں بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ جیتا ہے جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کے حوالے سے ایک اپیل کی ہے۔
اداکارہ نے خاص طور پر اپنی رضامندی کے بغیر اپنی ظاہری شکل و صورت کو تبدیل یا بہتر بنانے کے لیے اے آئی ٹولز کے استعمال پر اعتراض کیا۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میڈیا سے درخواست کی کہ وہ عوامی تقریبات کے دوران لی گئی ان کی تصاویر کو شائع کرتے وقت مصنوعی ذہانت کے ذریعے تبدیل یا بہتر کرنے سے گریز کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے یہ درخواست انڈسٹری میں مشہور شخصیات کی اے آئی سے تیار کردہ ڈیپ فیک ویڈیوز سامنے آنے کے بعد کی ہے۔
Comments
0 comment