نیلم منیر نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

نیلم منیر نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نے اپنے بیٹے کا نام محمد حمدان رکھا ہے
نیلم منیر نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

Webdesk

|

12 Oct 2026

دبئی: پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ہمراہ بچے کی تصویر شیئر کردی۔

اداکارہ نے اپنے بیٹے کا نام محمد حمدان رکھا ہے اور یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ ایک خاص انداز میں شیئر کی ہے۔

34 سالہ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کرکے مداحوں کے درمیان جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر اپنے نومولود بچے کو گود میں لیے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں نیلم منیر نے لکھا کہ وہ لمحہ جب میں کسی کی پوری دنیا بن گئی، الحمداللہ! میرا ننھا شہزادہ محمد حمدان میری وہ دعا ہے جو قبول ہوئی، میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت۔

اس سے قبل اداکارہ کے شوہر کے ایک قریبی دوست نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ اطلاع دیتے ہوئے مبارکباد کا پیغام شیئر کیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!