5 hours ago
امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے
Webdesk
|
22 Jun 2026
کراچی: معروف قوال امجد صابری کی 10ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔فن قوالی میں دنیا بھر میں نام کمانے والے امجد صابری کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 10 سال کا عرصہ بیت گیا۔لیکن سماعتوں میں رس گھولنے والی آواز آج بھی کروڑوں شائقین قوالی کے سینے میں دل بن کر دھڑک رہی ہے۔
سن 1976 کو کراچی کے معروف قوال گھرانے میں آنکھ کھولنے والے امجد صابری کو قوالی کا ذوق و شوق ورثے میں ملا۔قوالی کی ابتدائی تربیت والد غلام فرید صابری اور بڑے بھائی عظمت صابری عرف اجو بھائی حاصل کی۔
امجد صابری نے پہلی بار صرف 12سال کی عمر میں 1988 میں اسٹیج پر پرفارم کیا. لیکن اپنے والد غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد انھوں نے ایک نئے روپ میں ابھر کر سامنے آئے۔
امجد صابری نے باقاعدہ قوالی کا آغاز اسی کلام سے کیا جو کلام ماضی میں ان کے والد اور چچا کو بام عروج پر پہنچا چکے تھے اور آنے والے وقتوں میں امجد فرید صابری نے شعبہ قوالی میں بے پناہ شہرت حاصل کی۔
Comments
0 comment