عید پر سلمان خان کے گھر کے باہر جمع ہونے والوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

عید پر سلمان خان کے گھر کے باہر جمع ہونے والوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد افراد زخمی ہوئے
عید پر سلمان خان کے گھر کے باہر جمع ہونے والوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

Webdesk

|

12 Apr 2024

عید الفطر کے موقع پر ہزاروں مداح بالی ووڈ کے کنگ خان اور سلطان کے گھر کے سامنے جمع ہوئے۔

عید الفطر کے دوسرے روز ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت کے باہر ہزاروں مداح جمع ہوئے اور اپنے ہر دل عزیز فنکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے۔

شاہ رخ خان سفید کرتا شلوار میں بالکونی میں آئے اور انہوں نے اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلاکر عید کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر مداحوں نے تالیوں اور شور مچا کر اداکار کو جواب دیا۔

ممبئی پولیس کی جانب سے منت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ سلمان خان کے ممبئی میں قائم گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر بھی ہزاروں مداح جمع ہوئے اور اس موقع پر وہاں افرا تفری بھی ہوئی۔ پولیس نے شہریوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی اور ناکامی پر لاٹھی چارج کر کے وہاں سے لوگوں کو منتشر کیا۔

واقعے کے بعد بھی سلمان خان کے مداح اُن کے گھر کے باہر جمع رہے اور اپنے پسندیدہ اداکار کی جانب سے عید مبارک کا پیغام موصول ہونے کے بعد وہاں سے روانہ ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دے کر گھر روانہ کردیا گیا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!