شہباز شریف کا اعلان، پاکستانی وفد آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا
ایرانی صدر کی جانب سے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے، جو مستقبل قریب میں متوقع ہے۔
Webdesk
|
19 Jun 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے سابق رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کرے گا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ ایرانی صدر کی دعوت پر پاکستان کا وفد جنازے کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھیجا جائے گا، جو 3 اور 4 جولائی کو منعقد ہوں گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر نے پاکستان کے تعاون پر متعدد بار شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات کی۔
وزیراعظم کے مطابق ایرانی صدر کی جانب سے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے، جو مستقبل قریب میں متوقع ہے۔
Comments
0 comment