راکھی ساونت نے صبا قمر تحفے میں کیا دیا؟

راکھی ساونت نے صبا قمر تحفے میں کیا دیا؟

راکھی ساونت کو ہانیہ عامر کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے صبا کی جانب آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
راکھی ساونت نے صبا قمر تحفے میں کیا دیا؟

Webdesk

|

4 Oct 2026

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو خوبصورت گلدستہ اور دلکش انگوٹھی تحفے میں دے کر خوشگوار سرپرائز دیا ہے۔

 صبا قمر نے انسٹاگرام پر ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی، جس میں راکھی ساونت کو ہانیہ عامر کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے صبا کی جانب آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Now this is one crossover we did not see coming 👀 Saba Qamar and Rakhi  Sawant pose for a photo as the duo catch up in Dubai✨#SabaQamar #RakhiSawant

 راکھی نے صبا کو گلدستہ پیش کیا اور اس کے بعد بھی ڈانس جاری رکھا، جس پر صبا قمر بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئیں، دونوں اداکاراں نے خوشگوار اور بے تکلف انداز میں اس لمحے سے لطف اٹھایا۔

 راکھی ساونت نے صبا قمر کو ایک خوبصورت انگوٹھی بھی تحفے میں دی، جس کی تصویر بھی صبا نے پھولوں کے ساتھ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔

صبا قمر نے راکھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خوبصورت پھولوں اور دلکش انگوٹھی کے لیے بہت شکریہ۔ ان کی محبت اور خلوص میرے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔ دونوں اداکاراں کی یہ ملاقات سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے.

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!