انوشکا شرما سے پہلے ویرات کوہلی کسے پسند کرتے تھے؟ نام سامنے آگیا

انوشکا شرما سے پہلے ویرات کوہلی کسے پسند کرتے تھے؟ نام سامنے آگیا

کوہلی کی ذاتی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف ایک بار پھر سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے
انوشکا شرما سے پہلے ویرات کوہلی کسے پسند کرتے تھے؟ نام سامنے آگیا

Webdesk

|

15 Sep 2026

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ویرات کوہلی کی ذاتی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف ایک بار پھر سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

 متعدد رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کے بچپن کا پہلا بالی ووڈ کرش 90 کی دہائی کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور تھیں۔ر پورٹس میں ایک پرانے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کرشمہ کپور ویرات کوہلی کی پسندیدہ اداکاراں میں شامل تھیں۔

اداکارہ نے 1991 میں فلم پریم قیدی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، جس کے بعد وہ 90 کی دہائی کی کامیاب اور مقبول ترین اداکاراں میں شمار ہونے لگیں۔

کرشمہ کپور نے کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کی اور اس دور میں ان کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کے نمایاں چہروں میں ہوتا تھا، اسی زمانے میں ویرات کوہلی بھی ان کے مداح بن گئے تھے۔

 ویرات کوہلی کی بالی ووڈ پسند کے حوالے سے مختلف مواقع پر مختلف نام بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ 2012 میں فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے تینوں خانز میں سے عامر خان کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیا تھا۔

 اسی طرح ایک پرانے ریپڈ فائر انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس اداکارہ کے ساتھ کرکٹ کھیلنا پسند کریں گے تو ویرات کوہلی نے جنیلیا ڈیسوزا کا نام لیتے ہوئے انہیں کیوٹ قرار دیا تھا۔

ان مختلف جوابات کے باعث بعض اوقات یہ الجھن بھی پیدا ہوئی کہ ویرات کوہلی کی پہلی پسندیدہ اداکارہ کون تھیں تاہم ان کے بچپن کے کرش سے متعلق رپورٹس میں مسلسل کرشمہ کپور کا ہی نام سامنے آتا ہے۔

بعد ازاں ویرات کوہلی کی حقیقی زندگی کی محبت کی کہانی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شروع ہوئی۔ دونوں نے 2017 میں شادی کی اور آج ان کا شمار بھارت کے معروف ترین سلیبریٹی جوڑوں میں ہوتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!