انڈونیشیا میں اسٹریٹ پارٹیز پر پابندی عائد کردی گئی

انڈونیشیا میں اسٹریٹ پارٹیز پر پابندی عائد کردی گئی

سوشل میڈیا پر بھی ان اسٹریٹ پارٹیز کے خلاف عوامی ردعمل بڑھا
انڈونیشیا میں اسٹریٹ پارٹیز پر پابندی عائد کردی گئی

Webdesk

|

25 Aug 2025

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں ہونے والی شور شرابے والی اسٹریٹ پارٹیز پر مقامی حکام نے کڑی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

ان پارٹیز میں ٹرکوں پر نصب بڑے اسپیکرز کے ذریعے رات بھر زور دار موسیقی بجائی جاتی تھی جس سے نہ صرف مقامی آبادی شدید پریشان تھی بلکہ گھروں کی دیواروں میں دراڑیں اور چھت کی ٹائلیں گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔

ایسٹ جاوا کے رہائشیوں نے بتایا کہ دوپہر 1 بجے سے لے کر رات 3 بجے تک زور دار بیس اور موسیقی بجائی جاتی ہے، جس کے ساتھ شراب نوشی بھی کی جاتی ہے۔

مقامی باشندے اسے اپنی صحت اور سکون کے لیے تباہ کن قرار دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی ان اسٹریٹ پارٹیز کے خلاف عوامی ردعمل بڑھا، جس کے بعد حکام نے شور کی سطح کم کرنے اور مقررہ اوقات میں اسپیکرز کے استعمال کی ہدایت جاری کی۔

ایسٹ جاوا کی گورنر خفیفہ اندار پرواںسا نے کہا کہ یہ اقدام عوام کی صحت اور امن و سکون کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

مقامی مذہبی اداروں نے بھی اعلان کیا ہے کہ حد سے زیادہ شور پیدا کرنا اور لوگوں کو نقصان پہنچانا اسلامی قانون کے مطابق حرام ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق مسلسل شور میں رہنے سے دل کی بیماریوں اور دیگر صحت کے مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!