مومنہ اقبال نے بھارت جانے کے سوال پر کیا کہا ؟

مومنہ اقبال نے بھارت جانے کے سوال پر کیا کہا ؟

مجھے پہلے اپنے لوگوں سے پیار و محبت چاہیے
مومنہ اقبال نے بھارت جانے کے سوال پر کیا کہا ؟

Webdesk

|

5 Oct 2025

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کرنے کی آفر ہو تو میں پھر بھی بھارت نہیں جائوں گی۔

حال ہی اداکارہ مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے سمیت مختلف امور پر بات چیت کی، دورانِ انٹرویو اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ اگر بھارت سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی پیشکش ہو تو کیا کریں گی؟

میزبان کے سوال پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھارت نہیں جائوں گی پھر چاہے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی پیشکش ہی کیوں نہ ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے جتنا مل رہا ہے میں اس میں خوش ہوں، اگر میں اپنے ملک میں رہ کر اپنے ملک کا نام روشن کر سکی تو میرے لیے اس سے بڑھ کر اور کوئی بات نہیں ہو گی۔

مومنہ اقبال نے مزید کہا ہے کہ مجھے پہلے اپنے لوگوں سے پیار و محبت چاہیے بعد میں کچھ اور لیکن میں اپنے ملک میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں اور محسوس کرتی ہوں کہ یہاں مجھے جو عزت ملتی ہے وہ بہت زیادہ ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!