کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

اس شاندار اننگز کے دوران کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 15 ہزار رنز بھی مکمل کیے ۔
کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

Webdesk

|

28 Sep 2026

ممبئی : بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

ویرات کوہلی نے اتوار کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرلیے اور سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔

37 سالہ ویرات کوہلی نے کیرالا کے شہر ترواننت پورم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار 139 رنز کی ناقابل اشکست اننگز کھیلی۔

یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی  55 ویں  سنچری تھی۔ اس شاندار اننگز کے دوران کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 15 ہزار رنز بھی مکمل کیے ۔

انہوں نے سچن ٹنڈولکر کے مقابلے میں 74 اننگز کم کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔کوہلی نے 303ویں ون ڈے اننگز میں 15 ہزار رنز مکمل کیے، جبکہ سچن ٹنڈولکر نے اپنے شاندار کیریئر میں سب سے زیادہ 18،426 رنز بنائے اور 15 ہزار رنز تک پہنچنے کے لیے 377 اننگز کھیلی تھیں۔

واضح رہے کہ کوہلی اور کپتان شبمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کا 296 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!