13 hours ago
خلیجِ فارس میں بھارتی جہازوں پر تیسرا حملہ
Webdesk
|
12 Jun 2026
عمان: خلیجِ عمان اور آبنائے ہرمز کے اطراف تجارتی جہازوں پر حملوں کے بڑھتے واقعات کے بعد بھارت نے نئی دہلی میں امریکی ناظم الامور جیسن میکس کو دوسری بار طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 10 جون کو حملے میں تین بھارتی ملاحوں کی ہلاکت کے بعد جمعرات کی رات ایک اور جہاز پر حملہ ہوا.جس پر بھارتی عملہ سوار تھا۔
بھارتی ٹی وی انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بھارت نے جمعے کو امریکی ناظم الامور کو وزارتِ خارجہ طلب کیا اور خلیجی پانیوں میں تجارتی جہازوں کو درپیش خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صرف چار روز کے دوران بھارتی عملے کے حامل تین مختلف تجارتی جہاز حملوں کی زد میں آ چکے ہیں۔
تازہ ترین واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا، جب ایم وی جال ویر نامی ٹینکر پر عمان کی شیناس بندرگاہ کے قریب حملہ کیا گیا۔ گنی بسا کے پرچم تلے چلنے والے اس جہاز کے عملے میں 20 بھارتی شامل تھے۔
دوسری جانب امریکی فوج نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج عمان میں گنی بسا کے پرچم تلے چلنے والے آئل ٹینکر کے خلاف کارروائی کرکے اسے غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment