گوگل کا اے آئی پر پابندی لگانے والے اسکولوں سے متعلق اہم فیصلہ

گوگل کا اے آئی پر پابندی لگانے والے اسکولوں سے متعلق اہم فیصلہ

اب اسکولوں کے منتظمین کے لیے طلبہ کے اکانٹس پر اے آئی ٹولز خودکار طور پر فعال نہیں ہوں گے
گوگل کا اے آئی پر پابندی لگانے والے اسکولوں سے متعلق اہم فیصلہ

Webdesk

|

5 Nov 2026

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اسکولوں کے لیے نئی پالیسی متعارف کراتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اگر تعلیمی ادارے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ٹولز استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے تو وہ گوگل سرچ انجن تک بھی رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے این بی سی نیوز کے مطابق گوگل نے اعلان کیا کہ اب اسکولوں کے منتظمین کے لیے طلبہ کے اکانٹس پر اے آئی ٹولز خودکار طور پر فعال نہیں ہوں گے۔ اس کے بجائے اسکول انتظامیہ کی واضح اجازت کے بعد ہی طلبہ جیمنائی چیٹ بوٹ، جیمنائی نوٹ بک، گوگل کلاس روم میں اے آئی سہولیات اور گوگل سرچ استعمال کرسکیں گے۔

گوگل کے نائب صدر اور شعبہ تعلیم کے جنرل منیجر کرس فلپس نے اپنے بلاگ میں کہا کہ کمپنی سمجھتی ہے کہ اسکولوں کو اپنے تعلیمی ماحول میں اے آئی کے استعمال سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار ہونا چاہیے اور انتظامیہ کو اس حوالے سے ضروری کنٹرول فراہم کیے جانے چاہییں۔

گوگل کو تعلیمی اداروں میں اپنی ٹیکنالوجی کے استعمال پر اساتذہ، بچوں کی نشوونما کے ماہرین اور والدین کی جانب سے پہلے ہی تنقید کا سامنا ہے۔ رواں سال اگست میں کمپنی نے گوگل کلاس روم استعمال کرنے والے کئی اسکولوں کے طلبہ کے لیے جیمنائی چیٹ بوٹ فعال کردیا تھا، جس پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

اس سے قبل گوگل نے 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے ہی جیمنائی فعال کرنے کی اجازت دی تھی۔امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سابق چیئرپرسن لینا خان نے گوگل کے نئے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنے سرچ انجن کی بالادستی کو استعمال کرکے اسکولوں کو اے آئی اپنانے پر مجبور کررہی ہے۔

 ان کے مطابق یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ کسی ضروری سروس پر غیر منظم اجارہ داری رکھنے والی کمپنی کو کنٹرول حاصل ہونے کے کیا خطرات ہوسکتے ہیں۔

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم فیئرپلے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوش گولن نے کہا کہ گوگل کی جانب سے اسکولوں پر اپنی اے آئی مصنوعات کے استعمال کے لیے دبا ڈالنے کی حکمت عملی الٹا اثر دکھا سکتی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!