بیوی پر تشدد کا معاملہ، صحافی کرن ناز اشفاق ستی کے حق میں کھڑی ہوگئیں

بیوی پر تشدد کا معاملہ، صحافی کرن ناز اشفاق ستی کے حق میں کھڑی ہوگئیں

اینکر کرن ناز نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی جسے انہوں نے کہانی کا دوسرا رخ قرار دیا ہے
بیوی پر تشدد کا معاملہ، صحافی کرن ناز اشفاق ستی کے حق میں کھڑی ہوگئیں

ویب ڈیسک

|

29 Jan 2024

اشفاق ستی کی جانب سے اہلیہ پر مبینہ مارپیٹ اور ظلم کرنے کے بعد معروف صحافی کرن ناز نجی ٹی وی کے اینکر کے حق میں بول پڑیں۔

کرن ناز نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنا ایک طویل ٹویٹ شیئر کیا اور لکھا کہ وہ کہانی کا دوسرا رخ اپنے سابق ساتھی کی اجازت کے بعد سامنے لارہی ہیں۔

کرن ناز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر طویل ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اشفاق اسحاق میرے آج ٹی وی کے ساتھی ایک بہترین ٹی وی اینکر جن کی اہلیہ نے ان پر مار پیٹ کا الزام لگایا۔ کہانی کا دوسرا رخ اشفاق کی اجازت سے آپکے سامنے رکھ رہی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ’اشفاق کی پہلی بیوی کے تین بچے نومیکا(دوسری بیوی) کے ساتھ رہتے ہیں اور بچوں کو اجازت نہیں تھی کہ وہ اشفاق کی تیسری بیوی کے گھر جائیں‘۔

کرن نے کہانی بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’نومیکا اپنی والدہ کے گھر گئیں تو اشفاق بچوں کے ساتھ وہاں چلے گئے۔جس پر نومیکا نے بہت ہنگامہ کیا اور بچوں پر تشدد کیا، اشفاق کو گالیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس کے جواب میں اشفاق نے خاتون کو دھکا دیا اور نومیکا دروازے سے ٹکرائیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’نومیکا نے جو تصاویر شیئر کیں اُسی طرح کی تصاویر اشفاق ستی کی بھی ہیں‘۔ نومیکا کے کردار کشی اور تشدد کے الزام پر انہوں نے لکھا کہ ’ویڈیو میں نومیکا کی زبان سنی جاسکتی ہے اور یہ ویڈیو کمرے کے باہر کھڑے اُن کے بچے نے بنائی جبکہ خاتون نے اے آر وائی کے دفتر جاکر بھی شور شرابا اور ہنگامہ کیا‘۔

کرن ناز کے مطابق ’اشفاق اور انکے بچے اس وقت شدید خوف اور تکلیف میں ہیں، اسی وجہ سے بچے اسکول نہیں جارہے کہ کیونکہ انہیں خوف ہے کہ آنٹی(نومیکا) وہاں آکر مار پیٹ نہ کریں جبکہ اشفاق اور انکی تیسری اہلیہ خوف زدہ ہیں کہ انہیں مار نہ دیا جائے‘۔

’اشفاق کے مطابق نومیکا کے بھائی رانا عمران،رانا سلمان اور والد اس سے پہلے بھی انہیں ڈرا دھمکا کر پیسے بٹورتے رہے ہیں، اس جھگڑے کے بعد بھی گھر میں آکر بیٹھ گئے اور اشفاق کو ڈراتے دھمکاتے رہے کہ رقم دیں ورنہ سوشل میڈیا پر بدنام کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ واقعے کے بعد رانا عمران ایک لاکھ روپے لے کر چلے گئے، اشفاق کہتے ہیں میں اتنا بڑا ظالم ہوں کہ نہ اپنا تحفظ کرسکتا ہوں نہ اپنے بچوں کا، میں عورت کو گالی دینے والے اس پر تشدد کرنے والے کسی بھی مرد کو سپورٹ نہیں کرسکتی۔بلکل اسی طرح مرد اور اسکے بچوں کو گالی دینے والی،مارنے پیٹنے اور بدنام کرنے والی عورت کے ساتھ میں نہیں کھڑی ہوسکتی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!