ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جون کے لیے ہوگا۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا

Webdesk

|

1 Jun 2026

کراچی: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4  روپے 95  پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلینڈر 58 روپے 51  پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 308 روپے 76 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایل پی جی کے 11.8کلوگرام والے گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 3643 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جون کے لیے ہوگا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!