سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے4ہزار روپے بڑھ گئی
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک

|

18 Apr 2026

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 45 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 837 ڈالر تک پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 500 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 858 روپے اضافے سے 4 لاکھ 33 ہزار 866 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 118 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 562 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 101 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 340 روپے تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!