سونے کی قیمت میں 30 روپے کی معمولی کمی

سونے کی قیمت میں 30 روپے کی معمولی کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 03ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 053ڈالر پر آگئی
سونے کی قیمت میں 30 روپے کی معمولی کمی

ویب ڈیسک

|

25 Jul 2026

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 03ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 053ڈالر کی سطح پر آگئی۔

جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ سونے کی قیمت 30 روپے کے اضافے سے 4لاکھ 27ہزار 736روپے کی سطح پر آگئی۔

فی دس گرام سونے کی قیمت 257روپے کے اضافے سے 3لاکھ 66ہزار 714 روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اسکے برعکس عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 12سینٹس کی کمی سے 58ڈالر 18سینٹس کی سطح پر آئی۔

جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 12روپے کی کمی سے 6ہزار 297روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 5ہزار 398روپے کی سطح پر آگئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!