سونے کی قیمت کے حوالے سے اچھی خبر

سونے کی قیمت کے حوالے سے اچھی خبر

ہفتے کو فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے
سونے کی قیمت کے حوالے سے اچھی خبر

ویب ڈیسک

|

27 Apr 2024

عاکمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی سے 2337ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی سے 244400روپے ہوئی۔

 اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 514روپے کی کمی سے 209534روپے کی سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2371.94 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!