اسٹیٹ بینک نے ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا
Webdesk
|
17 Mar 2026
کراچی: اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو نئے نوٹوں کی سپلائی فراہم کر دی گئی ہے تاکہ عام شہری باآسانی انہیں حاصل کر سکیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لیے ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ تمام کمرشل بینکوں کو نئے نوٹوں کی سپلائی فراہم کر دی گئی ہے تاکہ عام شہری باآسانی انہیں حاصل کر سکیں۔
نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے لئے شہری اپنے قریبی بینک کی برانچ سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں، مخصوص بینکوں کے اے ٹی ایم سے بھی اعلی معیار کے نئے نوٹ نکالے جا سکیں گے۔
کوئی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس اصل اور معتبر قومی شناختی کارڈ موجود ہو اور رمضان المبارک کے دوران بینکوں کا دورہ کرنے والے افراد اہل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے قریب آتے ہی نوٹوں کی طلب میں اضافے کی وجہ سے قلت پیدا ہو سکتی ہے، اس لیے شہری رمضان کے اوائل میں ہی نوٹ حاصل کر لیں۔
بڑے شہروں کے بازاروں میں کچھ افراد اسٹالز لگا کر زائد قیمت پر نئے نوٹ فروخت کر رہے ہیں۔ تاہم، سٹیٹ بینک صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ نوٹوں کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔
Comments
0 comment